؞    ' خفیہ ایجینسیوں کی دہشت گردی اور معاشی محاذ پر نئے حل کی تلاش، کے عنوان پر مذاکرہ کا انعقاد
۲۹ مارچ/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا

چکیہ حسین آباد (حوصلہ نیوز/ معتصم باللہ) : ایسوسیشن فار ویلفیئر میڈیکل ایجوکیشنل اینڈ لیگل اسسٹنس (اومیلا) کی جانب سے چکیہ حسین آباد میں ' خفیہ ایجینسیوں کی دہشت گردی اور معاشی محاذ پر نئے حل کی تلاش ، کے عنوان سے ایک مذاکرہ کا انعقاد کیا گیا ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ اومیلا کے صدر ڈاکٹڑ جاوید اختر نے کہا کہ بٹلہ ہاؤس فرضی انکاؤنٹر کے بعد اومیلا نے ضلع سے گرفتار کئے کئے بے گناہ نوجوانوں کے مقدمات کی پیروی کر رہی ہے بلکہ طب اور تعلیم کے شعبہ میں گرنقدر خدمات انجام دے رہی ہے۔
شاداب احمد عرف مسٹر نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت ہی تنظیموں نے بٹلہ ہاؤس کے بعد مدد کا وعدہ کیا تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ سب نے ساتھ چھوڑ دیا۔
اس پروگرام کی صدارت سابق پردھان چکیہ محمد شاہد نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مسیح الدین سنجری نے انجام دیئے۔ پروگرام میں جاوید احمد فراہی اور محمد عاصم نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر گاؤں و اطراف کے کافی لوگوں نے شرکت کی۔

1 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.